لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹائون ای بلاک میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ 2 بھائیوں کے اہلخانہ کے ساتھ قتل کیا گیا۔ مقتولین میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
واردات کے بعد قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں اور ریسکیو 1122 کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور قتل ہونے والے افراد کی لاشوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات نہیں بلکہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ ملزموں نے گھر میں گھس کر تمام افراد کو قتل کیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔