لاہور فائرنگ واقعہ؛ پانچواں شخص بھی دم توڑ گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور اسکے تین بیٹے جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔

زخمی نوجوان کاشف کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔