لاہور میں پہلا فور ڈی برائیڈل شو، ریمپ پر ماڈلوں کے جلوے
Posted on November 29, 2014 By Geo2 Webmaster شوبز, لاہور
Bridal Show
لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پہلا فور ڈی برائیڈل اور پارٹی وئیر فیشن شو منعقد کیا گیا۔
ٹاپ ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ ڈیزائنر کے دیدہ زیب ملبوسات کو بھی خوب پذیرائی ملی۔
مقامی کلب میں پہلی بار فورڈی فیشن شو کرایا گیا۔ منفرد اسٹائل اور دیدہ زیب ملبوسات کے حسین امتزاج نے فیشن شو کو اور بھی رنگین بنا دیا۔
ریمپ پر فیشن انڈسٹری کے بڑے نام کیٹ واک کرتے دکھائی دئیے۔ ڈیزائنر کی جانب سے تیار کردہ ملبوسات کو سات مختلف اسکیموں میں تقسیم کیا گیا۔
ملبوسات جدت اور مشرقیت کے دلکش رنگوں سے مزین تھے۔