لاہور: پہلی ساوتھ ایشیا کانکلیو اینڈ گالف ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

Lahore Golf Tournament

Lahore Golf Tournament

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پہلی ساوتھ ایشیا کانکلیو اینڈ گالف ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ مقررین کا کہنا ہے کہ امن کی آشا کے نظریے کو فروغ دینے والوں کو نوبل پرائز ملنا چاہیے۔

اس سے ہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ دونوں نے لڑ کر اور اسلحے کے ڈھیر لگا کر کچھ نہیں پایا۔ لاہور میں پہلی ساوتھ ایشیا کانکلیو اینڈ گالف ٹورنامنٹ کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیائی ممالک سے مندوبین کی بڑی تعداد اس میں شریک ہے۔ افتتاحی تقریب کا عنوان تھا تعاون کی طاقتچیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف پاک بھارت دوستی اور تجارت کے سب سے بڑے داعی ہیں۔

لیکن بھارتی میڈیا منفی خبریں زیادہ اچھالتا ہے۔ سابق وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بندش ملکی مفاد کے خلاف ہے، سپلائی روکنے سے لگتا ہے جیسے نیٹو افواج کی واپسی کو روکا جا رہا ہے۔ اپالو اسپتال گروپ، انڈیا کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پریٹا ریڈی کا کہنا تھا کہ امن کی آشا کے نظریے سے پاکستان اور بھارت قریب آ رہے ہیں۔