لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں فلورل آرٹ ورکشاپ کا اہتمام ہواجس میں آرٹ کی شوقین خواتین کو وائر ورکس کے منفرد طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ لاہور میں منعقد ہوئی فلورل آرٹ ورکشاپ جہاں بتایا گیا کہ تار کی مدد سے مختلف اشیا کیسے بناتے ہیں۔ آرٹسٹ شائستہ خاور نے شرکا کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔
ڈیکوریشن، جیولری، گلدان اور دیگر سجاوٹی اشیاء کو خوبصورت انداز سے تیار کیا گیا۔ ورکشاپ میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انہوں نے ناصرف تار سے بنی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ خود بھی مختلف اشیاء بنانے کی کوشش کی۔ خواتین کا کہنا تھا کہ تاروں سے بنی دلکش اشیاء گھر کی سجاوٹ میں خوبصورت اضافہ ثابت ہو سکتی ہیں۔