لاہور : آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلوگرام اضافہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) چھ ہفتوں میں لاہور میں آٹے کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا۔ روٹی نان کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ لاہور جب آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں سو روپے تک اضافہ ہوگا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ تندوروں پر روٹی اور نان کی قیمت نہ بڑھے تو بس پھر لاہور میں روٹی کی قیمت ایک روپے اضافے سے چھ روپے اور نان کی قیمت دو روپے اضافے سے آٹھ روپے ہو گئی۔

نان بائیوں کا تو سیدھا سا مقف ہے کہ جب خام مال مہنگا ہو گا تو روٹی بھی مہنگی ہوگی۔ آٹے کے تھیلے کی قیمت 790 روپے ہو چکی ہے جس سے گھریلو صارف تو متاثر ہوا ہے لیکن اس اضافے کی زد میں تندوروں اور ہوٹلوں سے روٹی لینے والے بھی آئے۔

اور تین وقت مجبورا ہوٹل سے کھانا کھانے والے کی جیب پر کم ازکم ماہانہ دو سو روپے کا اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا مقف ہے کہ جب تک پنجاب حکومت سرکاری گوداموں سے سرکاری نرخ پر گندم فراہم نہیں کرے گی آٹے کی قیمت میں تیزی ہی رہے گی اور پیٹ کی آگ بجھانے کے لئیجیب بھی بھاری کرنی پڑے گی۔