لاہور میں دھند کا راج، پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول معطل

Fog

Fog

کراچی (جیوڈیسک) لاہور اور گردو نواح میں دھند کا راج ہونے کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول معطل ہوگیا، سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور مال روڈ، کنال روڈ اور گلبرگ میں صبح سویرے سفر کرنے والوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔