لاہور: دھند کاراج، حد نگاہ صفر، ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شدید دھند کے باعث لاہور ائرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل جبکہ جی ٹی روڈ شیخوپورہ، فیصل آباد گوجرانوالہ بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں اور موٹر وے پر بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں پچھلے 2 دن کے بعد رات گئے اچانک ایک بار پھر سے شہر شدید دھند نے ڈیرے جمالیے ہیں جس کے باعث نا صرف شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہونے کے باعث گاڑیاں قافلے کی صورت میں چلائی جارہی ہیں جبکہ موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، حد نگاہ صفر ہونے کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق شیخوپورہ سے پنڈی بھٹیاں تک بھی شدید دھند ہے اور حد نگاہ 40 میٹر ہے۔

موٹر وے ایم ٹو پر قافلوں کی صورت میں گاڑیاں چل رہی ہیں۔موٹروے ،جی ٹی روڈ اور نیشنل ہائی وے سے سفر کرنے والے ڈرائیورز حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز، آہستہ رفتار اور فوک لائٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔