لاہور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے رمضان سے قبل لاہور میں اشیائے خوردو نوش کی نئی قیمتوں کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا۔ اب شہریوں کو بکرے کا گوشت پانچ سو روپے اور گائے کا گوشت 250 روپے کلو میں ملے گا۔
لاہور ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے رمضان سے قبل اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا۔ نئے نرخ نامے کے مطابق سپر باسمتی چاول 110 روپے کلو، دال چنا 56 روپے کلو، دال ماش 115 روپے کلو ، دال مسور 95 روپے کلو، دال مونگ 110 روپے کلو، کالے چنے 50 روپے کلو ، سفید چنے 65 روپے کلو پر فروخت ہوں گے جبکہ بیسن 58 روپے کلو، چینی 54 روپے کلو ،دودھ 60 روپے لیٹر ، دہی 65 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہو گا۔