لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ نے وہیل چیئر پر آ کر ووٹ ڈالا

Shamim Begum

Shamim Begum

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم نے این اے 124 میں اپنا ووٹ ڈالا۔

نواز شریف کی والدہ ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی طور پر لاہور پہنچیں، وہ این اے 124 میں ریلوے روڈ پر واقع اسلامیہ کالج میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے پہنچیں تو ان کے ساتھ (ن) لیگ کے حمایتوں کے ہجوم کے باعث سیکیورٹی عملے نے گاڑی کو اندر جانے سے روک دیا۔

شمیم بیگم کے ہمراہ ان کے صاحبزادے مرحوم سلمان شریف کے بچے بھی تھے، (ن) لیگی عہدیداران اور سیکیورٹی عملے کے درمیان بات چیت کے بعد پولنگ اسٹیشن کا گیٹ کھول دیا گیا اور انہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔