لاہور (جیوڈیسک) جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصم حمید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کمر میں درد کی شکایت ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی نگہداشت جاری ہے۔
جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے بتایا کہ آج نواز شریف کی ایکو کی جائے گی، اسپتال کی ایم آر آئی مشین خراب ہے لہٰذا ضرورت پڑنے پر نواز شریف کو ایم آر آئی کے جنرل اسپتال لے جایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کمر میں درد کی شکایت کی ہے جس کے لیے انہیں دوائیں دی گئی ہیں۔