لاہور (جیوڈیسک) بھارت نے چار پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا ہے، رہائی پانیوالے چاروں پاکستانی سزا بھگتنے کے باوجود کئی سال سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔
بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں کو بی ایس ایف نے واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا۔ رینجرز حکام نے وطن واپس پہنچنے والے پاکستانی شہریوں میں مٹھائی تقسیم کی۔
پاکستانی شہری وطن کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی سجدہ ریز ہو گئے۔ چاروں پاکستانی شہری بھارت میں اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد کئی کئی سال سے مختلف جیلوں میں قید تھے۔ بھارت سے رہا ہونے والے تمام پاکستانی شہری سول قیدی تھے۔