لاہو، مزید چار مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق، پنجاب میں تعداد 58 ہو گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مزید ڈینگی کے چار مریض سامنے آ گئے، پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 ہو گئی۔ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تو وقتی طور پر تھم گیا ہے۔

لیکن شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کا فوری نکاس نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی کے مرض میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق آج بھی شہر میں ڈینگی سے متاثرہ چار نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دو میو ہسپتال میں داخل ہیں۔ رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 58 ہو گئی ہے۔