لاہور: جواریوں کے خلاف کاروائی،7 گرفتار،داؤ پر لگی رقم برآمد

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے جواریوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کر کے سات جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ ستر سے زائد ٹیلی فون لائنز، کمپیوٹرز اور درجنوں سے زائد موبائل فونز قبضے میں لے کر جوئے پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

تھانہ نواب ٹاون پولیس نے لاہور کی سب سے بڑی بک پکڑ لی۔ پولیس نے جوڈیشل کالونی میں ایک گھر میں چھاپہ مار کر سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بکیوں سے 70 ٹیلی فون لائنز، کمپیوٹرز اور درجن سے زائد موبائل فونز قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ معروف نجی ریسٹوران کا مالک حاجی ناصر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔