لاہور : گنگا رام اسپتال میں بچے کی اغوا کی کوشش ، ملزم گرفتار

Ganga Ram Hospital

Ganga Ram Hospital

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے گنگا رام اسپتال میں کم سن بچے کو اغوا کرنے والے دو نوجوانوں کو ورثا نے پکڑ کو پولیس کے حوالے کر دیا، ضلع قصور کے رہائشی عبدالجبار کی اہلیہ بازو کے آپریشن کے سلسلے میں گنگارام اسپتال لاہور کے ہڈی وارڈ میں داخل تھی۔

اس دوران ان کے آٹھ ماہ کے بچے جنید کو دو افراد محمد اکرام اور محمد زین نے اغوا کرنے کی کوشش کی ، بچے کے ورثا نے دونوں ملزموں کو پکڑ کر خوب دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے اغوا کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔