لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گنگارام اسپتال کے ایک اسٹور میں آگ بھڑک اُٹھی، فائر بریگیڈ حکام نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔
ذرائع کے مطابق گنگارام اسپتال گائنی ایمرجنسی وارڈ سےملحقہ اسٹور میں آگ استری چلتی چھوڑنے کی وجہ سے لگی، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا،جنہوں نےکچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا۔
آتشزدگی کے دوران گائنی ایمرجنسی وارڈکو مریضوں سے خالی کرا لیا گیا۔ واضح رہےکہ پچھلے ہفتے بھی گنگا رام اسپتال کی گائنی ایمرجنسی وارڈ میں آگ لگی تھی۔