لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

Gas Crisis

Gas Crisis

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گیس کا بحران شدید ہو گیا ہے، اکثر آبادیوں میں صارفین گیس کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لاہور کی اکثر آبادیوں میں سردیوں کے آغاز سے ہی گیس کے مسئلے نے جنم لے لیا تھا لیکن جوں جوں سردی بڑھتی گئی، اکثر علاقوں میں گیس بالکل غائب ہو گئی۔

گھریلو صارفین تیل، ایل پی جی، لکڑی اور دیگر ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں، خواتین کا شکوہ ہے کہ گیس کی بندش نے جینا دو بھر کر دیاہے۔ بچے اور بڑے بھوکے جاتے ہیں۔

حکومت کے گیس پانی بجلی ملنے کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ گیس بندش کے باعث ہوٹل اور تندور والے بھی پریشان ہیں، لکڑی کی لاگت بڑھ گئی، نان بائیوں نے نان روٹی مہنگی کر دی جس سے سارا بوجھ صارفین پڑ گیا۔

غریب کا تو بالکل ہی کباڑہ ہو گیا۔ صارفین نے دھمکی دی ہے کہ گیس کی بندش کا فوری حل نہ نکالا گیا تو ایم ڈی سوئی گیس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔