لاہور : گیسٹرو کے باعث 2 بچے جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کے ہسپتالوں میں گیسٹرو کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ مختلف اسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور جناح ہسپتال لاہور میں تین سالہ عدنان اور میو ہسپتال میں ڈیڑھ سالہ عدنان الرحمان گیسٹرو کے مرض کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

گرمی کی شدت کے ساتھ ہی ھسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرض سے بچنے کیلئے صاف پانی کا استعمال کریں اور مائیں بچوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔