لاہور: جیو دیکھنے اور دکھانے پر شہری کو فون پر دھمکیاں

Geo

Geo

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک شہری کو جیو دیکھنے اور دکھانے پر موبائل فون پر دھمکیاں دی گئیں۔ جس پر اس شہری نے شدید احتجاج کیا ہے۔یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ کے مالک مشرف حسین کے ساتھ پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چار سال سے جیو دیکھ رہے ہیں، یہاں آنے جانے والے بھی جیو دیکھتے ہیں۔ انھیں شام کے وقت ایک فون کال موصول ہوئی جس پر نمبر کی جگہ ایمپٹی EMPTY لکھا ہوا۔

آیا۔کالر نے اپنا نام لیاقت بتایا اور دھمکی دی کہ اگر تم نے جیو نیوز دیکھنا بند نہ کیا تو نتائج کے لئے تیار ہو جاو۔مشرف حسین کا کہنا تھا کہ اپنی پسند کا چینل دیکھنا ان کا حق ہے۔