لاہور: گھی کے گودام میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے ہنجروال میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے گودام میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد قا بو پا لیا گیا۔آپریشن میں 10 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ہنجروال میں واقع یوٹیلیٹی اسٹورز کے گھی کے ایک بڑے گودام میں رات ایک بجے اچانک آگ بھڑک اْٹھی، جس کے شعلے دیکھتے ہی دیکھتے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈکی 10 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ لیکن 8 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا، حکام ابتدائی طور پر آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کاتخمینہ 15 سے 20 کروڑ روپے بتارہے ہیں۔ پولیس نے مختلف پہلووٴں پر تحقیقات شروع کردی ہے۔