لاہوریوں کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے لیسکو کے ٹیرف میں دو روپے پچاس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، گیپکو ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ٹیرف میں کمی کے حوالے سے اجلاس نیپرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں لاہور الیکٹرک پاورسپلائی کمپنی کے ٹیرف میں دو روپے پچاس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔

قیمتوں میں کمی کی منظوری مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کے ٹیرف میں دی گئی۔ نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 75 پیسے سے 2 روپے 50 پیسے تک ، کمرشل صارفین کے ٹیرف میں ایک روپیہ 50 پیسے جبکہ صنعتی اور زرعی صارفین کے ٹیرف میں 2 روپے پچاس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کا ٹیرف گزشتہ مالی سال کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔