کراچی (جیوڈیسک) لاہور سے لایا گیا شیر کراچی پہنچ کے ِبلابن گیا۔ شیر اگر دانت سے محروم ہو۔ ناخن بھی ہو ٹوٹا ہوا، اور پچھلی ٹانگیں بھی لاغرہوں، یعنی وہ اپنے تما م تر قدرتی اسلحے ہی محروم ہوتو ایسا شیر ، شیر نہیں ِبلا ہی شمار ہو گا۔ ایسا ہی ایک ِبلا نما شیر کراچی کے چڑیا گھر میں لایا گیا ہے۔ اب اس شیر کے اصلی قصہ کی جانب آتے ہیں۔ گولڈن ٹیبی ٹائیگر جنگل میں نہیں پایا جاتا۔
یہ وائٹ ٹائیگر اور بلو آئی ٹائیگر کے ملاپ سے وجود میں آتا ہے اور اس گولڈن ٹیبی ٹائیگر کی پیدائش لاہور کے ایک نجی فارم میں ہوئی ہے۔ تقریبا چھ ماہ قبل گولڈن ٹیبی ٹائیگر کا جوڑا لاہور سے کراچی کے سفاری پارک میں لایا گیا تھا ۔ سفاری پارک کی انتظامیہ نے نایاب نسل کے اپنے 65 ہرن لاہور کی ایک نجی کمپنی کو دیے اور اس کے بدلے گولڈن ٹیبی ٹائیگر کا ایک جوڑا لیا۔
سفاری پارک پہنچنے کے گیارویں ہی دن شیرنی مرگئی۔ بچ جانے والا شیر بھی فٹ نہیں ہے۔ اس کا شکار کو دبوچنے والا ایک دانت ٹوٹا ہوا ہے اور پنجے کا یک ناخن بھی۔ شیر کی پچھلی دونوں ٹانگیں بھی کمزور ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے سفاری پارک کی انتظامیہ نے گھاٹے کا سودا کیا۔
سفاری پارک کی جانب سے لاہور کی نجی کمپنی کو دیئے گئے 65 ہرنوں کی قیمت شیروں کی قیمت سے دگنی بنتی تھی۔ سفاری پارک نے اپنے قیمتی ہرن بھی کھوئے۔ شیرنی مر گئی اور بلا نما اکیلا شیر چڑیا گھر چلا گیا۔ شہری پو چھتے ہیں سفاری پارک کے پاس کیا رہا۔ کے ایم سی ترجمان کے پاس عوام کے اس سوال کا کوئی جواب نہیں۔