لاہور: گورنر ہائوس میں لارڈ نذیر کی کتاب کی تقریب رونمائی

Governor House

Governor House

لاہور (جیوڈیسک) برطانوی دار الامرا کے رکن لارڈ نذیر احمد کی تصنیف انداز بیان اور کی سادہ مگر پروقار تقریب رونمائی گورنر ہائوس لاہور میں ہوئی۔ گورنر ہائوس لاہور کے دربار ہال میں ادیبوں، دانشوروں، مصنفوں، کالم نگاروں، سینئیر صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات سے بھری یہ محفل لارڈ نذیر احمد کو ان کی کتاب انداز بیان اور کی تصنیف پر داد تحسین کے لیے سجائی گئی۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سالانہ پندرہ بلین کی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان اور اسلام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گورنر پنجاب چوہردی محمد سرور نے بتایا کہ اگر افغانستان اور عراق جنگ میں امریکی اور یورپ کی حمایت کر دیتے تو وہ اور لارڈ نذیر بھی برطانیہ میں وزارتیں لے سکتے تھے۔

مگر انھوں نے ہمشہ ملک و قوم کا وقار مقدم رکھا۔ تقریب سے خطاب میں نامور صحافیوں، دانشوروں اور ادیبوں نے لارڈ نذیر کی پاکستان اور عالم اسلام کے لیے جاری کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں نئی نسل کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔