پاک فوج اورحکومت ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب

Rafique Rajwana

Rafique Rajwana

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں ، سیاسی اور ملکی معاملات پر انکے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

لاہورمیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسنز کے کانووکیشن پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ نون حکمران جماعت نہیں خدمت گار جماعت ہے ،اردوکو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے عدالتی حکم پر بتدریج عمل ہوگا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو مسیحا مانتے ہیں ،وہ غریب اورمستحق مریضوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ، گورنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔