لاہور: گرینڈ فیشن شو،موسم گرما کے خوبصورت ملبوسات کی نمائش

Lahore Fashion Show

Lahore Fashion Show

لاہور(جیوڈیسک)لاہور موسم گرما کے خوبصورت اور گل رنگ ملبوسات کے استقبال کیلئے ایک گرینڈ فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف معروف ڈیزائنرز کی کلیکشن زیب تن کئے ماڈلز ریمپ پر اپنی ادائوں سے حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

شو میں جہاں خواتین فیشن کے انداز،رنگ ڈھنگ اور چال ڈھال میں نمایاں تھیں تو وہیں ریمپ پر نوجوان لڑکوں نے بھی اپنی تیاری اور سج دھج کے سٹائلز دکھا کر مرد حضرات کو بھی فیشن کے جدید تقاضوں سے ہمکنار کیا۔

شو میں شائقین کی تفرح کے لئے ڈانس کی رنگا رنگ پرفارمنس بھی پیش کی گئیں۔انڈین گلوکار دلیر مہدی کی کاپی کرنے والے سنگر پاکستانی مہدی نے بھی شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔