لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گلو بٹ کو 27 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فیصل ٹاؤن تھانے کا محرر ابوبکر پیش ہوااور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی سی ڈی عدالت میں پیش کر دی۔
عدالت نے ملزم گلو بٹ کو 27 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا۔اس سے پہلے 3 پولیس اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔