لاہور (جیوڈیسک) نالے کا گندا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کا قیمتی سامان خراب ہو گیا ہے۔ شگاف کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشینری پہنچا دی گئی اورعلاقے کی بجلی منقطع کرنے کے بعد امدادی کام شروع کر دیا گٕیا تھا۔
شگاف سے نالے کا پل گر گیا اور ایک ٹرک نالے میں جا گرا۔ شگاف کی وجہ سے نالے کے پاس موجود بجلی کے کھمبے اور ہائی وولٹیج تار گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ سیمنٹ کی بڑی بڑی سلیں نالے میں پڑا شگاف پر کرنے کے لیے لگإئی جا رہی ہیں۔ پانی کے تیز بھاؤ کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو کارروإئیوں میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔