لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نےسانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزم گلو بٹ کو مزید 5 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم گلو بٹ کو فیصل ٹاؤن پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش کےلئے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کو 5 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم گلو بٹ نے 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کےباہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی تھی۔