لاہور : ہال روڈ پر پلازہ کے گودام میں آتشزدگی، قیمتی سامان جل گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں الیکٹرانکس کی معروف مارکیٹ ہال روڈ میں ایک پلازہ کے دوسرے فلور پر گودام میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا۔ ہال روڈ پر واقع پلازہ کے دوسرے فلور پر گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث گودام میں رکھے کمپیوٹر تباہ ہو گئے، اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں اور 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آگ کے باعث ہال روڈ کو آنے والے راستے بند کر دئیے گئے اور ایریا کی دکانیں بھی بند کر دی گئیں۔