لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس حکام کاچھاپہ، 350 سے زائد اسمگل شدہ ایل سی ڈیز قبضے میں لے لیں۔
کسٹم انٹیلی جنس حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پشاور سے بڑی تعداد میں ایل سی ڈیز اسمگل کی جاتی ہیں جس پر کسٹم حکام نے ہال روڈ پر چھاپہ مارا۔
حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ٹرک ڈرائیور اور دوسرے لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم موقع سے اسمگل شدہ ایل سی ڈیز قبضے میں لے لی گئیں حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ ایل سی ڈیز پر 70 لاکھ روپےٹیکس ڈیوٹی بنتی ہے۔