لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں دیرینہ رنجش پر 55 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، مقتول کے ورثا نے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے 55 سالہ سلامت مسیح پر فائرنگ کر دی۔
جس کے نتیجے میں سلامت موقع پر دم توڑ گیا۔ مقتول کے ورثا نے کینال روڈ پر ٹائر جلا کر بھر پور احتجاج کیا اور دو گھنٹے تک سڑک بلاک رکھی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے۔