لاہور : ہربنس پورہ میں ڈکیتی میں مزاحمت، پولیس انسپکٹر زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں دوران ڈکیتی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔ جس کی اسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔

ہربنس پورہ کینال بینک سوسائٹی میں پولیس انسپکٹر رانا شاہد اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے سسرالیوں کے گیٹ کے باہر پہنچا تو تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر ان کی اہلیہ سے زیورات چھیننے کی کوشش کی۔ جس پر انسپکٹر رانا شاہد نے مزاحمت کی۔ جس پر ڈاکووں نے اس پر فائرنگ کردی۔

تین گولیاں لگنے سے انسپکٹر زخمی ہوگا۔ جس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری پسٹل سے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا جو زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا۔ جسے پولیس نے بٹ چوک سے گرفتار کر لیا۔ زخمی انسپکٹر کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملنے پر اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔