لاہور حبریں 5.02.2013

شہباز شریف جیسے لیڈر ہی ملک وقوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں طلبا وطالبات کے تاثرات

لاہور (جی پی آئی) مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے وزیراعلی محمد شہباز شریف کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں، صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کئے گئے اقدامات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحیح معنوںمیں خادم اور فخر پنجاب ہیں۔ملکی تاریخ میںانہوںنے جس بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام مکمل کئے ہیںاور جس طرح معیار،رفتار اور شفافیت کو فروغ دیاہے اس کی مثال دیکھنے میں کہیں نہیں ملتی۔میٹرو بس کے منصوبے کے دورہ کے دوران طلباوطالبات نے کہا کہ محمد شہباز شریف نے سیاسی کلچر کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس کی واضح مثال یہ ہے کہ ہم بس میں نشستوں پر بیٹھے ہیں جبکہ وہ کھڑے ہو کر گفتگو کررہے ہیں۔پاکستان کو آج ایسے ہی لیڈروں کی ضرورت ہے جو ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیںاور شہباز شریف میں یہ عزم اور جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے اور ہمیں ان کی قیادت پر ناز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش اور جذبے سے منایا گیا ، لاہور میں سید منور حسن کا ریلی سے خطاب
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش اور جذبے سے منایا گیا ۔کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ ، پشاور کے علاوہ ملک بھر کے ضلعی صدر مقامات اور چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے اور ریلیاں منعقد کی گئیں جن سے جماعت اسلامی کی مرکزی ، صوبائی اور مقامی قیادت نے خطاب کیا۔لاہور میں نیلا گنبد سے ناصر باغ تک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت مخالف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کی ۔ ریلی میں ہزاروں خواتین اور بچے شریک تھے ۔ ناصر باغ پہنچ کر ریلی بہت بڑے جلسہ عام کی صورت اختیار کر گئی ۔ جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن ، حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین ، میاں مقصود احمد اور ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہاکہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کر کشمیری عوام پر کوئی احسان نہیں کررہے ۔ کشمیری پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 65 سال سے بھارت نے ہماری شہ رگ دبوچ رکھی ہے جسے ہندوئوں کے خونی پنجہ سے آزاد کرانے کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں لیکن ایسے مذاکرات کو ہر گز قبول نہیں کریں گے جو اصل مسئلے کو پس پشت ڈال کر آلو پیاز کی تجارت کرنے کے لیے کیے جائیں ۔ پاکستان کی فوجی و سیاسی حکومتوں نے بار بار مذاکرات کیے 62 ء میں چھ ماہ تک پنڈی ، کلکتہ ، کراچی میں میراتھن مذاکرات ہوتے رہے مگر بھارت نے ” میں نہ مانوں ”اور ”کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے ” کی رٹ نے کوئی نتیجہ نہ نکلنے دیا ۔ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی آڑ میں دھوکہ دیا ۔ 65 سال بعد تو اب حکمرانوں کو عقل آ جانی چاہیے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اور گھی نکالنا ہوتو انگلیاں ٹیڑھی کرناہی پڑتی ہیں ۔ سید منورحسن نے کہاکہ ابھی کشمیری عوام اور نوجوان صبر و ضبط سے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے بھارت کا رخ نہیں کیا مگر ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے ۔ بھارت کو کان کھول کر سن لیناچاہیے کہ جدید جنگی ٹیکنالوجی اور دنیا کی سب سے بڑی فوجی قوت کے زعم میں مبتلا روس کی طرح بھارت کو بھی ٹکڑوں میں بکھرتے دیر نہیں لگے گی ۔ سید منورحسن نے کہاکہ پاکستان کے فوجی و نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے ہمیشہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ۔ بھارت نے نہ صرف کشمیری عوام کی آزادی کو بندوق کی نوک پر دبا رکھاہے ، بلکہ دریائوں پر بند باندھ کر پاکستان کو بنجر بنانے اور بلوچستان میں انتشار پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہے ۔ سید منورحسن نے کہاکہ جنرل مشرف نے کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا جس نے بھارت سے تجارت شروع کی اور موجودہ حکومت اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت کو پسندیدہ ترین
ملک کا درجہ دینے کی باتیں کر رہی ہے۔ سید منورحسن نے قوم سے اپیل کی کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے میں دن بدن اضافہ ہونا چاہیے جس کے لیے ہر دن کو پانچ فروری بنانا ہوگا۔سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سید صلاح الدین نے کہاکہ کشمیری عوام نے آزادی کی جدوجہد اپنی قوت بازو پر شروع کی ہے جو مکمل آزادی کے حصول تک جاری رہے گی ۔ عالمی قوتوں کی سرد مہری اور پاکستانی حکومتوں کا غیروں والا سلوک ہمارے عزم و حوصلے کو شکست نہیں دے سکتا۔ بھارت نے پاکستان کو 16 سال قبل پسندیدہ ملک قرار دیا لیکن پاکستانی حکمران غیور پاکستانی قوم کے خوف سے آج تک بھارت کو پسندیدہ ملک قرار نہیں دے سکے اور نہ کشمیر کی آزادی تک ایسا ممکن ہے جو یہ منصوبے لے کرچل رہے ہیں وہ کشمیری شہدا سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی ، بے روزگاری ، بجلی و گیس اور تیل کے بحرانوں کا براہ راست اثر ہماری تحریک آزادی پر پڑتاہے۔ بھارت پاکستان میں مسجدوں اور امام بارگاہوں کو خون میں نہلا اور بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کی سرپرستی کر رہاہے۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہاکہ کشمیریوں سے انسانیت اور اسلام کا رشتہ ہے۔ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ قائد اعظم نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیا یہ حقیقت نوشتہ دیوار ہے کہ کشمیر پاکستان کا ہے بھارت کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رہاہے ۔ لاکھوں کشمیری قربانیاں دے چکے اور لاکھوں کشمیری ہر قربانی کے لیے تیار ہیں ۔ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو بھارت طاقت سے کچلنا چاہتاہے لیکن برطانیہ ، روس اور امریکہ کی طرح ناکامی اور ذلت بھارت کا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبدالقادر ملا کو نام نہاد بنگلہ دیشی کرائمز ٹریبونلii نے عمر قید کی سزا سنائی ہے
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبدالقادر
ملا کو نام نہاد بنگلہ دیشی کرائمز ٹریبونلii نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ان کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے 1971 ء میں علیحدگی کی تحریک کے بجائے متحدہ پاکستان کی حمایت کی تھی۔جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نام نہاد نیشنل کرائمز ٹریبونل کی طرف سے دی جانے والی سزا کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت بنگلہ دیش سے مطالبہ کیاہے کہ بنگلہ دیش کے محب وطن افراد پر جنگی جرائم کے بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ پروفیسر غلام اعظم ، مطیع الرحمن نظامی اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے دیگر قائدین کو رہا کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بنگلہ دیش حسینہ واجد کی حکومت بنگلہ دیش کو تباہی کے کنارے پر لے جاچکی ہے ۔بنگلہ دیش میں مسلسل مظاہرے اور آئے روز کی ہڑتال اس کا عملی ثبوت ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے اور جھوٹے مقدمات کے ذریعے عمر قید جیسی سزائیں دینے کا سلسلہ فوری بند کر دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔رحیق احمد عباسی
لاہور (جی پی آئی)کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اس حوالے سے عالمی سطح پر پائی جانیوالی سرد مہری دنیا کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔کشمیر کا مسئلہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونا چاہیے اور اس حوالے سے UN کی قراردادوں پر عمل درآمد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔کشمیریوں کا حق خودارادیت عالمی طور پر مسلمہ ہے ۔بھارت ہٹ دھرمی ترک کر کے مکالمہ کا دروازہ کھولے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر آ کر مسئلہ کو حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے مسئلہ نہ پہلے حل ہوا اور نہ آئیندہ ہو گا ۔پاکستان اور بھارت کھلے دل سے مسئلے کو حل کرنے کی نیت سے مذاکرات کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ اس قضیے کا حل نہ نکل سکے ۔دونوں ملک اچھے ہمسایوں کی طرح
رہنے کا عزم کر لیں تو مسئلہ کشمیر تھوڑے عرصے میں حل ہو سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا بہت ضروری ہے اس سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہو نگے اور کشمیریوں کو بھی ان کا حق مل جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ماڈل ٹاون میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ماڈل ٹاون میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی تحریک انصاف کی سینئر رہنما سلونی بخاری ،سعدیہ سہیل،ڈاکٹر شاہد صدیق،کرن سیف ،فائزہ سلمان،محمدمدنی نے شر کت کی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے تحر یک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے مگر بد قسمتی سے حکمرانوں کی ناقص کارکر دگی کی وجہ سے آج تک کشمیر کا مسلہ حل نہیں کیا جا سکا انہوں نے کہا کہ حکومت کو کشمیر کے معاملے پر اپنا بزدلانہ رو یہ بدلنا چا ہیے تھامگرآج حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پورا ملک میں قتل وغارت شر وع ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کشمیر یوں کے ساتھ ہو نے والے ہر ظلم اور ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کر تی ہے اور ناانصافی کر نے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کشمیر کے معملے کو تر جیہی بنیادوں پر حل کر وائینگے اور اقوام متحدہ کے فیصلے پر جو کہ آج تک عمل درآمد تک نہیں پہنچا کو حل کر وانے کے لئے ہر حد تک جائینگے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف ہی کشمیر کے حل کے لئے اُمید کی آخری کرن ہے اس مو قع پر کارکنان کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اور کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شماعیں روشن کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریپڈ ٹرانسٹ منصوبہ قلیل مدت میں مکمل کرنا وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کاکارنامہ ہے، رانا تنویر ناصر
لاہور( جی پی آئی )پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ ریپڈ ٹرانسٹ منصوبہ قلیل مدت میں مکمل کرنا وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کاکارنامہ ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی منصوبہ ہے ،اس منصوبے سے لاہور میں ٹریفک کے مسائل بھی حل ہوں گے ،اس منصوبے پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے ایسا کوئی منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا ،دس سال تک اقتدار میں رہنے والے پروٍیز مشرف کو کس نے روکا تھا کہ وہ عوام کی فلاح کے لئے منصوبے نہ بنائیں وہ کالاباغ ڈیم پرسیاست کرتے رہے ،پرویز مشرف اور ان کے ساتھی صرف تنقید تک محدود ہیں،وہ نہیں چاہتے کہ ایسے منصوبے بنائے جائیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا حق ہے ، سیدبلال شیرازی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماو مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا حق ہے بھارت تمام تر ہتھکنڈے اختیار کرنے کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو کچل نہیں سکا۔کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب مسئلہ ہے۔بھارت نوشتہ دیوار پڑھے ، بھارت کو ایک دن اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سویا ہوا عالمی ضمیر جاگے ،مقبوضہ کشمیر میںاجتماعی قبروں کی دریافت سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ دراندازی کے الزامات کی انڈین کہانی پوری طرح بے نقاب ہوچکی ،اگر آزادی کی تحریک کا مرکز انڈیا سے باہر ہے تو پھر7لاکھ
بھارتی فوج کشمیر کے اندر کیا کر رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج بھی اصل مسئلہ کشمیر ہے، مسلم لیگ قائداعظم اہل کشمیر کے استصواب رائے کے اصولی موقف کی حمایت کرتی ہے ہیں، آزادی کی تحریک کی کامیابی کیلئے پاکستان کے کروڑوں عوام دن رات دعائیں کرتے ہیں۔انشاء اللہ کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ نے آگے بڑھو پاکستان کی نظریاتی مہم شروع کردی، میاں کامران سیف
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ق لیگ نے”آگے بڑھو پاکستان”کی نظریاتی مہم کا آغاز کردیا ہے انتخابی مہم کے دوران یہ نعرہ ہر نوجوان کی زبان پر ہوگا ۔اس مہم کے دوران پاکستان بنانے اور اسے برباد کرنے والوں کے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ”آگے بڑھو پاکستان”کی مہم کی سرپرستی مونس الہٰی کر رہے ہیں ۔نوجوان مونس الہٰی کی قیادت میں پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مونس الہٰی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں وہ میدان کے مجاہد ہیں ہمیں فخر ہے کہ وہ نظریاتی مسلم لیگی نوجوان کی قیادت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کارکن مونس الہٰی کی قیادت میںمتحد ہیں اور آنے والے انتخابات میں وہ مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے۔آنے والا مستقل مسلم لیگ ق اور اس کی اتحادی پارٹیوں کا ہے جعلی سروے سے انتخابات میں کامیابی ناممکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاک بھارت تنازعات ختم نہیں ہوسکتے۔مسز ملک
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ڈیڑھ کروڑکشمیروں کی جدوجہد آزادی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل
اور بھارتی عزائم کے خلاف عالمی سطح پر مہم چلائے جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دیا تھا لیکن حکمرانو ں کی عدم توجہی کی وجہ سے اس اہم ایشو کو پس پشت ڈال دیا گیاہے ،ایسے میں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی سیاسی’ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے ۔بھارت میں کشمیری عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے ا قوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیری عوام کو ظلم سے نجات دلانے اور خطے میں قیام امن کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپناکردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اس عزم کے اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور اس مسئلے کے پر امن حل کیلئے کشمیریوں کے موقف کی کھل کر حمایت کرے ۔انہوں نے کہاکہ ارباب اختیار کشمیر بارے یوٹرن پالیسی ترک کرکے پالیسی واضح کریں ۔ کشمیر کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی سودے بازی قابل قبول نہیں اس لئے پاکستانی حکمران کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس ایشو کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہرسال5فروری کے دن پاکستان میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی منانے کاکریڈٹ میاں نوازشریف کوجاتا ہے۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا ہر لحاظ سے قابل مذمت ہےـ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا ہی پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان اور بھارت کے درمیان دیگر تنازعات ختم نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آ کر دوبارہ اس مسئلہ کو حل کرانے اور کشمیروں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے موثر،فعال اورنتیجہ خیز اقدامات اٹھائے گی اور آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر کسی ضلع میں خسرہ کی روک تھام میں غفلت پائی گئی تو محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی ہو گی،خواجہ سلمان رفیق کی پریس کانفرنس
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلی حکام اور ماہرین صحت صوبے میں خسرہ کی صورتحال پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اس بیماری کو کنٹرول کرنے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بروقت اقدامات کے نتیجہ میں خسرہ کی وباء میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج محکمہ صحت کے کمیٹی روم میں خسرہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ بابر حیات تارڑ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (اسٹیبلشمنٹ) اسفندر یار خان،یونیسف کے صوبائی چیف ڈاکٹر رانا مشتاق کے علاوہ ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر تنویر حسین بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ دسمبر 2012 سے اب تک صوبہ میں خسرہ کے 2971 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ کی روک تھام اور مریضوں کے علاج کے لئے گائیڈ لائنز تمام ہسپتالوں اور محکمہ صحت کے ضلعی دفاتر کو مہیا کر دی گئی تھیں جس کے مطابق بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہرین اطفال پر مشتمل سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ ہورہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ تمام اضلاع میں تعینات کئے گئے پراونشل مانیٹرز کی رپورٹس بھی آ گئی ہیں اور بعض ضلعوں میں کمزوریاں سامنے آئی ہیں جنہیں دور کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر خسرہ کی روک تھام میں کسی افسر کی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے بتایا کہ MMR انجکشن کو عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے لئے ابھی منظور(Approve) نہیں کیا اگر WHO نے سفارش کی تو یہ ٹیکہ سرکاری طور پر EPI میں شامل کر لیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے مزید
کہا کہ پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اور کمیونٹی کی سطح پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے والدین کہ یہ مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو خسرہ کا ٹیکہ ضروری لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس علاقے سے خسرہ کا کیس رپورٹ ہوتا ہے وہاں موپ اپ مہم کے دوران 6 ماہ سے 10 سال تک کے بچوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبہ کی ترقی کے لئے ریکارڈ کام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جو 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے اس نے باقاعدگی سے کام شروع کر دیا ہے جبکہ بہاولپور میں اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا 410 بستروں پر مشتمل ہسپتال 11 فروری تک فنکشنل ہو جائے گا اور رواں ماہ کے دوران ہی لاہور میں 200 بستروں پر مشتمل شاہدرہ ہسپتال بھی کام شروع کر دے گا۔خواجہ سلمان رفیق نے ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ حکومت کو ینگ ڈاکٹرز کے ایک گروپ کی جانب سے بھوک ہڑتال پر تشویش ہے اور حکومت ان ڈاکٹرز کے ساتھ گوجرانوالہ واقع کے بعد مسلسل رابطہ میں رہی ہے اور اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے تاہم ینگ ڈاکٹرز کو گوجرانوالہ واقع میں اپنی غلطی کو تسلیم کر لینا چاہیے تاکہ معاملات بہتری کی طرف جا سکیں۔ اس سوال پر کہ نوجوان ڈاکٹرز کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ غریب مریضوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں؟ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جب سروس سٹرکچر کے لئے ان ڈاکٹرز نے 37 دن مکمل ہڑتال کی تھی اور غریب مریض علاج نہ ہونے کی وجہ سے مرے تھے اس وقت ان ڈاکٹرز کو خیال کیوں نہیں آیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ایم ایس کے دفتر پر قبضہ کرنے والے،سینئرزکے ساتھ بدتمیزی اور انہیں زدوکوب کرنے والے ینگ ڈاکٹرز عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لے رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ PPP کے بعض رہنما بھوک ہڑتالی کیمپ میں ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار ہمدری کررہے ہیں لیکن 3 صوبوں میں PPP کی حکومت نے ڈاکٹرز کے ساتھ جو کچھ کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حالات کو درست کرنا اور سسٹم کو احسن طریقہ سے چلانا حکومت کے ساتھ ڈاکٹرز کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اس موقعہ پر یونیسف کے صوبائی چیف ڈاکٹر مشتاق رانا نے کہا کہ جسمانی طور پر کمزور اور غذائی
قلت کا شکار بچے خسرہ کی بیمار کا جلد نشانہ بنتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے خسرہ کی بیماری کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس بیماری کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات کئے جس سے سندھ جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست چمکانے والے اس وقت کہاں تھے جب یہ علاقہ سیلاب کی زدمیں تھا،چوہدری عبد الغفور خاں
لاہور(جی پی آئی)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست چمکانے والے اس وقت کہاں تھے جب یہ علاقہ سیلاب کی زدمیں تھا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں سیلاب میں ڈوبے مکان وفاقی حکومت میں سے کسی کو نظر نہیں آئے ،سیلاب کی تباہ کاریاں اس قدر تھیں کہ کئی گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ،بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کواتنی توفیق نہ ملی کہ وہ ان بھائیوں کی مدد کرتے ،امتحان کی اس گھڑی میں شہبازپاکستان نے دن رات ایک کرکے ان متاثرین کی مدد کی اور گھر گھر جا کر ان کے مسائل حل کئے ،مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور وزراء نے عیدیں ان متاثرین کے ساتھ منائیں،ان کی بحالی کے لئے دن رات کام کیا لیکن افسوس صدافسوس پیپلزپارٹی کے لوگ بیرون ملک دوروں میں مصروف رہے ،ان میں سے کسی نے ان کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا ،پیپلز پارٹی صرف بیانات تک محدود رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرویز مشرف کے ویژن کی ضرورت ہے۔آسیہ اسحاق
لاہور(جی پی آئی)آل پاکستان مسلم لیگ نے بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منگل کے روز بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منایا۔اس سلسہ میںآل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں
ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان آسیہ اسحا ق نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ گذشتہ 60 سال سے اقوام متحدہ کے سولی پرٹنگا ہوا ہے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کئی تجاویز دی تھیں،اور مسئلے کے حل کیلئے پیش رفت آغاز بھی ہوا تھا’تاہم موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا ۔مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم نہیں ہو سکتا ۔اس مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہے ،جب تک یہ مسئلہ موجودہ ہے دونوں ممالک کے حکومتوں کے درمیان کشیدگی برقرار رہے گی۔ دیگر متنازعہ مسائل جن میں سر کریک ،ڈیموں اور ،پانی کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو گااور دونوں حکومتیں عوام کی صحت ،تعلیم اور ترقی پر توجہ بھی نہیں دے پائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جنرل (ر) پرویزمشرف کی ویژن کی ضرورت ہے مسئلہ کشمیر پرویزمشرف جیسا نڈر اور بے باک لیڈر ہی حل کر اسکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہتے کشمیری عوام پر بھارت کے مظالم کی مذمت کر تے ہے اور انہیں یقین دلاتے ہے کہ وہ تنہا نہیں بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھرنے اور احتجاج سے ملک کی معاشی صورت حال پر منفی اثر پڑے گا ،ثمینہ خالد
لاہور(جی پی آئی)وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلزپارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ دھرنے اور احتجاج سے ملک کی معاشی صورت حال پر منفی اثر پڑے گا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دھرنے دینے کا کونسا وقت ہے ،اگر کسی جماعت کا کوئی مسئلہ ہے تو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جائے ،مکالمہ بازی جمہوریت کا حسن ہے ،پیپلزپارٹی نے اس سے قبل بھی مذاکرات کرکے بگڑ تے حالات سنبھال لئے ،سیاسی جماعتیں ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے جمہوری نظام کو خطرہ ہو،جمہوری نظام کو ضعف پہنچا تو عوام کے لئے مزید مسائل پیدا ہوجائیں گے ،پوری قوم چاہتی ہے کہ انتخابات کے ذریعہ ہی تبدیلی
آئے،عوام جانتے ہیں کہ جمہوری نظام ہی ان کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستا ن سنی تحر یک کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جو کہ مسلم مسجد سے شروع ہو کر پریس کلب پر جا کر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی
لاہور(جی پی آئی)پا کستا ن سنی تحر یک کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جو کہ مسلم مسجد سے شروع ہو کر پریس کلب پر جا کر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ، جس کی قیادت مفتی گل احمد خاں عتیقی نے کی اور انہو ں نے کہا کہ پاکستا ن کی بقا و سلامتی کیلے کشمیر کی آزادی نا گزیر ہے اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دو چا ر رہا ہے ہم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں کشمیریوں کو کسی صورت بھا رت کے رحم و کرم پر نہیں چھو ڑا جا ئے گا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بد تر ین بھارتی ریا ستی دہشت گردی پاکستا نی حکمرانوں کی بھا رت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے ۔گز شتہ ستاسی سالوں سے جموں کشمیر جس غیر یقینی صور تحال سے دو چار رہے جس کے نتیجے میں تقریباًٍٍٍٍ دو کڑور کے لگ بھگ عوام کو بے شمار مصائب وآلام اورمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس کا واحد حل پاکستان اور بھارت کی طرف سے تسلیم شدہ اقوم متحدہ کو دی گئی قر اردادوں پر عمل درآمد کرنے میں ہے ۔اس موقع پر صاحبزادہ علا مہ رضائے مصطفی صدر تحفظ ناموس رسالت محازاور مولانا مجاہد عبدالرسول خان صدر سنی تحریک لاہور ڈویژن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کشمیر پر بھارتی درندگی کسی بھی وقت پوری دنیا کیلے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔اگر عالمی اداروں نے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کو نہ روکا تو عالمی جنگ کے امکا نات موجود ہیں ۔پاکستان ایٹمی قوت ہے ہمارے حکمران بزدلانہ مفاہمت کی پالیسی کو چھوڑ کر پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو حا صل کرنے کے لیے سنجیدگی سے اپنی ذمہ داریو ں کو پورا کریں ورنہ تاریخ ایسے حکمرانوں کو ہمیشہ سیاہ چہروں کے ساتھ یاد رکھے گی اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری ، محمد نواز قادری ، علامہ احمد سیالوی ، محبوب احمد صدیقی ، علامہ محمد ارشاد ، علامہ محمد حنیف ، علامہ محمد انس نورانی ، مولانا محمد علی نقشبندی ، علامہ طاہر شہزاد سیالوی ، مفتی محمد عمران حنفی ، مفتی محمد حسیب قادری سمیت سیکڑوں کارکنا ن موجود تھے ، جنہوں نے کتبے اور بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے کشمیر بنے گاپاکستان ، پاکستان کا کشمیر سے کیا رشتہ لا الہٰ الا اللہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ، اولیا کا ہے فیضان پاکستان پاکستان ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔