لاہور:سنگدل شخص نے 10 سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کر یا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہو ر کے علاقے یوحنا آباد میں سنگدل شخص نے روٹھ کر جانے والی بیوی کے واپس نہ آنے پر غصے میں دس سالہ سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا۔

یوحنا آباد میں قتل ہونیوالے 10 سالہ سنبل کی ماں سمیرا نے بتایا کہ پہلے خاوند انتقال کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی تھی، کچھ عرصہ بعد وہ خاوند سنی یوسف کے رویے سے تنگ آکر وہ بھائی کے پاس آگئی تھی۔

تین ماہ کے بعد سنی آیا اور میرے بیٹے سنیل کو کام پر لگوانے کے بہانے لے گیا اور اگلے روز اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔