لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، شہر کو گہرے سیاہ بادلوں نے اپنے حصار میں لیے رکھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح ہونے والی بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے تو وہیں گزشتہ ہفتے سے جاری حبس میں بھی قدرے کمی آئی ہے۔
لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر 7 ملی میٹر جبکہ شہر میں ایک ملی میٹر سے بھی کم بارش ریکارڈ کی گئی اور بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔