لاہور میں موسلا دھار بارش، چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کالا خطائی روڈ پر آندھی کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اپنے 2 کم سن بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق جاوید پارک کالا خطائی روڈ کے محنت کش زاہد کی اہلیہ روبینہ اپنے دو بیٹوں 4 سالہ منصور اور 7 ماہ کے عظیم کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی، خاتون اوراس کے دونوں بچے ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو نے انہیں ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔