لاہور(جیوڈیسک)لاہورہائی کورٹ نے پاکستان مخالف تقریرپر الطاف حسین کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لئے منظورکر لی۔ وفاقی حکومت،چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا گیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف بیان دیکر ملک توڑنے کی سازش کی ہے۔ ایسا شخص سیاسی جماعت بنانے کا اہل نہیں۔
اس لئے ایم کیوایم پر پابندی لگاکر انٹر پول کے ذریعے الطاف حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت، چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کرلیا۔