لاہور (جیوڈیسک) عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں 7 نئے ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی سفارش کی جن میں 2 ایڈیشنل سیشن جج اور 5 وکلا شامل ہیں۔ 2 ایڈیشنل سیشن ججوں میں طارق عباسی اور ارشد تبسم جبکہ 5 وکلا میں حافظ شاہد ندیم، سہیل اقبال بھٹی، صداقت علی خان، محمد احمد بھٹی اور مسعود جہانگیر شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہیں۔