لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں سخت سکیورٹی میں چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک کی زیر صدرات جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جسٹس جواد ایس خواجہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز، وفاقی وزیر قانون پرویز رشید سمیت کمیشن کے دیگر ممبران شریک ہوئے۔

اس دوران لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کے عہدوں کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی توسیع پانے والوں میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس محمود بھٹی، جسٹس ارشد محمود تبسم، جسٹس طارق عباسی، جسٹس مسعود جہانگیر، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ ان ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی۔