لاہور ہائیکورٹ نے ایمنسٹی سکیم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دیدی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں ایمنسٹی سکیم کے تحت حاصل کی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کو غیر قانونی قرار دینے کے حکم کے معطل ہونے کے باوجود پنجاب میں ایمنسٹی سکیم کے تحت حاصل کی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کی جا رہی ، جس سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ایف بی آر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی مالکان قانونی تقاضے پورے نہیں کر رہے۔ فاضل جج نے قانونی تقاضے پورے کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔