لاہور (جیوڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے حکومت پنجاب سے چھبیس جون کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شہزادہ مظہر نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ احد چیمہ گریڈ انیس کے افسر ہیں۔
جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے کا عہدہ بیسویں گریڈ کا ہے لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے میرٹ سے ہٹ کر احد چیمہ کی بطور ڈی جی ایل ڈی اے تقرری کردی گئی ہے، لہذا عدالت اس تقرری کو کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت سے چھبیس جون کو جواب طلب کر لیا۔