لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار رمضان چودھری کو 484 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار رانا ضیاء 4279 ووٹ لے کر ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہو گئے جس کے بعد وکلاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا، جس میں خواتین وکلاء بھی پیش پیش رہیں۔ انڈیپنڈنٹ گروپ کے انس غازی 3912 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
سردار طاہر شہباز 2065 ووٹ لیکر نائب صدر جبکہ اسد بخاری 3721 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں کل 21414 ووٹرز میں سے تقریبا ساڑھے 7 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت پولنگ کا عمل بھی انتہائی کامیاب رہا۔