لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کی کہ عدالت نے بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس کی وصولی سے روک رکھا تھا لیکن اس کے باوجود بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
جو توہین عدالت کی مترداف ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو لیسکو کے خلاف کاروائی کی جائے۔
عدالت نے درخواست پر چیف ایگزیکٹیو لیسکو اور وفاقی حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔