لاہور ہائی کورٹ کے دروازے پر پسند کی شادی کرنے والی خاتون قتل

Murder

Murder

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اس کے بھائیوں نے اینٹ کے وار کر کے قتل کر دیا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی فرزانہ نے اقبال نامی شخص سے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔

اور آج جب اپنے مقدمے کی سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے اس کے بھائیوں نے اس پر اینٹوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں فرزانہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لڑکی کو اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سر میں شدید چوٹیں لگنے کے باعث خاتون کی موت واقع ہوئی۔ مزنگ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔