لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے آئی پی پیز معاہدے کالعدم قرار دینے کی درخواست پر حکومت سے ان معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی ہے کہ حکومت آئی پی پیز سے معاہدے کیمطابق بجلی سپلائی نہیں کر رہی، عوام سے جتنے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔
اتنی بجلی فراہم نہیں کی جا رہی لہذا معاہدہ کالعدم قرار دیا جائے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکومت سے انیس جون تک معاہدے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں خسرے سے ہلاکتوں پر عدالتی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔
اس کیس میں عدالت نے پنجاب حکومت سے پچیس جون تک جواب مانگ لیا ہے۔لیپ ٹاپ سکیم کے خلاف درخواست پرعدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت میں درخواست دی گئی تھی کہ لیپ ٹاپ سکیم خزانے پر بوجھ اور قومی دولت کے ضیاع کا باعث ہے۔