لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں منیر احمد سمیت 15 درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرائیوٹ اسکولوں کی جانب سے بلا جواز فیسوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جس سے بچوں کے والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومت نے اضافی فیسیں واپس کرنے کاحکم دیا تھا لیکن عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن نے درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیدیا ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس علی اکبر قریشی اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔