لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے فراڈمیں ملوث 2 ملزموں کیخلاف انکی ضمانتیں منسوخ کرنے کی رٹ پٹیشن درخواست سماعت کیلئے منظور کر تے ہو ئے متعلقہ پولیس سے تمام ریکاررڈ آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار منظور مسیح نے اپنے وکیل علی عمران نقوی کی وساطت سے درخواست دائر کی کہ اس نے ملزموں شوکت دیال اور اشرف پراپرٹی ڈیلر کے توسط سے ایک عدد تین مرلہ پلاٹ خالق نگر یوحنا آباد مین 6لاکھ 20ہزار روپے میں خریدا تھا تعمیر کرنے پر پتہ چلا کہ یہ جگہ پلاٹ کی بجا ئے سڑک کا چوراہا ہے جس کہ سائل نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے رقم واپس کرنے کی جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
جس کے بعد سائل نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ملزمان کیخلاف درخواست دائر کی جس پر پولیس نے ملزمان کیخلاف نمبر589/16بجرم 420/468/471دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔