لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں چھ سالہ بچی نے حوالگی کیس کی سماعت کے دوران اپنی والدہ کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں بچی کی تحویل کے لئے درخواست کی سماعت کی گئی۔
بچی کے والد نے عدالت میں بیان دیا کہ بچی کی ماں اسے ڈھائی سال کی عمر میں چھوڑ کر چلی گئی تھی، طلاق کے باوجود میں اسے اس کی ماں سے ملانا چاہتا ہوں لیکن بچی نہیں چاہتی۔ عدالت میں 6 سالہ بچی نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔
بچی کا کہنا تھا کہ وہ ماں سے نہیں ملنا چاہتی، بچی نے پولیس کو مدد کے لیے دہائیاں دینا شرو ع کر دیں۔ عدالت نے بچی کی ماں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے اس کے باپ کے حوالے کر دیا۔