لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب کی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ مستقل گورنر تعینات نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم یمن کی صورتحال میں مصروف ہیں جس وجہ سے گورنر پنجاب کی تعیناتی نہیں ہو سکی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اتنی بڑی آبادی میں آپ کو گورنر پنجاب نہیں مل رہا۔
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سات مئی تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت تک فیصلہ نہ کیا تو سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو طلب کیا جائے گا۔