لاہور ہائی کورٹ نے گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا

Gulu Butt

Gulu Butt

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران گلو بٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف دائر مقدمات میں ایسی کوئی بھی دفعہ شامل نہیں جس کی ضمانت نہ ہوسکے، ان کا موکل اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کرے گا اور عدالت کی طلبی پر پیش بھی ہو گا اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے موکل کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے گلو بٹ کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ گلو بٹ نے پولیس کے ایما پر 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔